ماشکیل میں ایک شخص قتل ، ڈھاڈر اور اوستہ محمد سے 48افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

  • December 20, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوستہ محمد ڈھاڈر میں فورسز کے آپریشن میں 48جرائم پیشہ افراد افراد گرفتار اسلحہ ومنشیات قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق نوکنڈی سے متصل علاقے ماشکیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یار محمد ولد شاہ داد قوم مرادزئی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو انتظامیہ نے آر ایچ پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء4 کے حوالے کر دیا۔ڈی پی او جعفرآباد ایاز احمد بلوچ نے اوستہ محمد تھانہ میں ڈی ایس پی اوستہ محمد سرکل سکندر حیات جمالی ،ایس ایچ او سٹی یاسین جمالی اور ایس ایچ او کیٹل فارم مقبول احمد جمالی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد پولیس نیمختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی قتل اغوا اور دیگر وارداتوں میں ملوث ذوالفقار علی ،نذیراحمد علی نواز،علی گوہر،علی مراد ،عمران علی،دیدار علی ،صدام حسین،رضا محمد ،پنہل خان سمیت چالیس افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ۹ پسٹل،ایک رائفل،ایک شارٹ گن،44گولیاں ۴۳کارتوس40 لیٹر دیسی شراب سات بوتل ولایتی شراب 1250گرام چرس چار گرام ہیروئن اور ایک درجن سے زائد چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ہیں ،دریں اثناء ایس ایس پی کچھی نجیب اللہ پندرانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد رفیق سمالانی کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او ڈھاڈر ساجد علی سولنگی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پانچ خطرناک ملزمان جن میں اسلم شاہ،جمل شاہ،غلام قادر،احمد شاہ،اکبر شاہ شامل ہیں کو گرفتار کرلیا مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔