صوبائی حکومت صنعت کاروں کوبھرپور معاونت فراہم کریگی ، طوراوتمانخیل

  • December 20, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 74 Views

لورالائی ( این این آئی ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے گذشتہ دنوں گوادر گڈانی پسنی اروماڑا زیرو پوائنٹ انڈسڑیل اسٹیٹ کی سائٹ اوتھل حب اورلسبیلہ کا تفصیلی دورہ کیا اس دورے میں ان کے ہمراہ سیکرٹری صنعت وتجارت نورمحمد جوگیزئی بھی تھے اس دورے میں صوبائی وزیر حاجی محمدخان طور اتمانخیل نے لسبیلہ انڈسڑیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس اور سائٹ کا معائنہ بھی کیا اس موقعے پر ایم ڈی لیڈا محمداسلم ترین نے بریفنگ دی بعد میں صوبائی وزیر سے وزیر گوادر پہنچے گوادر انڈسڑیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکڑ محبو ب دشتی نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے تما م متعلقہ آفیسر ان کو سختی تاکید کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری جانفشانی اور محنت سے ادا کریں گے اور صوبے میں سرمایہ کاری کی طرف ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اور کوشش کریں سیمینار ز اور ورکشاپ منعقد کریں تاکہ صوبہ بلوچستان میں بھی زیادہ زیادہ صنعتیں لگیں جس سے ناصرف صوبے میں خوشحالی آئے گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے بھی ملیں گے انہوں نے کہا کہ جوصنعت کار اس وقت سرمایہ کاری کرچکے ہیں اور صنعتیں لگا چکے ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس کے ازالے کیلئے بھر اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ صوبے میں مزید صنعتیں لگانے کیلئے اپنے ساتھی دوست احباب بزنس مینوں کو بھی راغب کریں اس سے ہمارا صوبہ اورعوام معاشی طور پر خوشحال ہونگے اس موقع پر صوبائی وزیرحاجی محمد خان طور اتمانخیل سے صنعت کاروں اور تاجروں کے وفود نے بھی ملاقات کی اور ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاصوبائی وزیر نے ان کے تمام طلب مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا اور باقی مسائل وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عالیانی تک پنچانے کا یقین دلایاانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سی پیک کو معاشی اور اقتصادی ترقی کا عظیم منصوبہ تصور کرتی ہے اور اسکی تکمیل کی خواہشمند ہے تاکہ بلوچستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے اور عوام کو خوشحالی اور ترقی ملے اور روزگار اور کاروبار کے مزید مواقعے پید ا ہوں بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہے مگر یہ ترقی اور خوشحالی تب ہی ممکن ہوگی جب وفاقی حکومت سی پیک کے منصوبے میں بلوچستان کو بھر پور حصہ دے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی حکومت سی پیک کے تحت بلوچستان میں سماجی شعبے میں ترقی کے کئی منصوبے شروع کروائے اورسماجی شعبوں میں بلوچستان کو مناسب حصہ دیا جائے سماجی شعبے کے منصوبوں کوتین سال کے عرصے میں عملی جامہ پہنچایا جائے گا ۔