ہائیر ایجوکیشن اور ریونیورسٹیز ملکی تقدیر بدلنے کا وسیلہ بن سکتی ہیں، گورنر

  • December 20, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(خ ن) گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ یاسین زئی کہا ہے کہ آج کا دن آپ کی تعلیمی خدمات کو سراہنے اور نئی زندگی کی طرف بڑھانے کا ہے آپ نے یہاں جن چیلنجز کا یہاں سامنا کیا وہ مستقبل میں آپ کیلئے سبق آموز ثابت ہوں گے مجھے آپ سے توقع ہے کہ آپ عملی زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ہائیر ایجوکیشن اور یونیورسٹیز ملک کی تقدیر بدلنے کا وسیلہ بن سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیو ٹمز یونیورسٹی کے طلباء کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلرفاروق احمد بازئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا گورنر بلوچستان امان اللہ یا سین زئی نے کہا ہے کہ بطور چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی کے 14ویں کانوکیشن میں شرکت باعث اعزاز ہے آج کا دن آپ کی تعلیمی خدمات کو سراہنے اور نئی زندگی کی طرف بڑھانے کا ہے آپ نے یہاں جن چیلنجز کا یہاں سامنا کیا وہ مستقبل میں آپ کیلئے سبق آموز ثابت ہوں گے مجھے آپ سے توقع ہے کہ آپ عملی زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ہائیر ایجوکیشن اور یونیورسٹیز ملک کی تقدیر بدلنے کا وسیلہ بن سکتی ہیں بیوٹمز کے منتظمین اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور خود کو منوائیں وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی فاروق احمد بازئی نے کہا ہے کہ غیر معیاری تعلیمی نظام مستقبل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے بیوٹمز معیاری تعلیم کے زریعے صوبے کی خدمت کررہی ہے ہمیں نوجوانوں میں احساس ذمہ داری کو اجاگر کرنا ہوگا فارغ التحصیل طلبا خود اعتمادی کے ساتھ عملی میدان میں قدم رکھیں۔