وزیراعلیٰ کے دورہ نصیرآباد کے اچھے اثرات برآمد ہونگے ، محمدخان لہڑی

  • December 20, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 78 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں وزیر اعلی جام کمال خان کا دورہ نصیرآباد کامیاب رہا ہے اس دورے کے جلد اچھے اثرات مرتب ہونگے کیونکہ وزیر اعلی نے نصیرآباد ڈویژن کے دورے کے موقع پر علاقے کے ایم این اے ایم پی اے وزرا و مشرا اور صوبائی سیکرٹریز اور نصیرآباد ڈو یژ ن انتظامیہ کی موجودگی میں عوام کے سامنے تمام مسائل کے حل کے بارے میں باریک بینی سے جائزہ لیا موجودہ حکومت جلد عوام کو ریلیف پہنچانے میں سرخرو ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صو بے کے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب و کامران نظر آرہی ہے چند ہی مہینوں میں عوام صحت و تعلیم و دیگر شعبوں میں بڑی تبدیلی محسوس کرنے لگے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں وزیر اعلی بلوچستان کا نصیرآباد ڈویژن کا دورہ بھی اس کی کڑی ہے اور کہا کہ نصیرآباد ڈویژن سمیت پورے صوبے میں بسنے والے لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں دستیاب وسائل کو عوامی فلاح و بہبود اور مفاد عامہ کی خاطر منصفانہ طریقے سے بروئے کار لانے کی جدوجہد اور کوشش جاری ہے حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے دورے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام مسائل کا باریک بینی اور سنجیدگی سے جائزہ لیکر بہت سے اہم ایشوز پر اقدامات اٹھانے کی حامی بھری ہے ۔