بلوچستان میں جلد کینسر ہسپتال قائم کیاجائیگا، عمران خان

  • December 20, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 104 Views

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے جمعرات کو اسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرو صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بلوچستان میں انشا ء اللہ جلد ہی کینسر ہسپتال قائم کردیا جائے گا کینسر ہسپتال کی تعمیر کا سرو ے کرنے کیلئے جلد ایک ٹیم بلوچستان بھیجی جائے گی ہسپتال کی تعمیر کیلئے جتنے بھی فنڈز درکار ہونگے ہم دینے کیلئے تیارہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوہلو میں بھی ایک میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکے اسکے علاوہ کوہلو کی ترقی کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔