خشک سالی کے باعث ذراعت کا شعبہ زیادہ متاثر ہوا، انجینئر زمرک اچکزئی

  • December 22, 2018, 12:49 am
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ (آئی این پی)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے باغات خشک ہو گئے اور صوبے کے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہے بلوچستان کا انحصار زراعت پر ہے جب تک ہم زراعت کے شعبے میں بہتری نہیں لائیں گے اس وقت تک بلوچستان ترقی نہیں کرسکتا کسان اور زمیندار آگاہی مہم چلائی جائے تو معاملات میں بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رورل اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ڈی جی نگہت ودیگرمقررین نے بھی خطاب کیا جس میں چاروں صوبوں سے نمائندوں نے شرکت کی انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت خشک سالی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر مشکل حالات کا مقابلہ کریں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے کئی علاقے خشک سالی سے متاثر ہوئے ہیں ملک میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے بلوچستان میں خشک سالی کے باعث زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور ذمہ دار نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے اور پانی کی سطح نیچے جانے کے باعث بلوچستان بحرانوں سے گزر رہا ہے پانی کی بچت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے چاروں صوبوں میں مختلف حالات بلوچستان میں اس وقت 3 اضلاع نہری نظام سے منسلک ہیں اب وقت آگیا ہے کہ کسان اور زمیندار آگاہی مہم چلائیں اور بلوچستان میں اس فصل کو آگایا جائے جو کم پانی میں بھی تیار ہو سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زیتون اور پستہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو کم پانی کی وجہ سے آگائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ کنونشن کی اہمیت بہت اہم ہے جب ملک اور خاص کر بلوچستان کی سبزیاں اور پھل کا موسم ختم ہو تب ایکسپورٹ کیا جائے تاکہ ہماری زمینداروں کو بھی فائدہ ہو۔