جمعیت ن کا سی پیک منصوبے میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

  • December 22, 2018, 12:50 am
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان کے حق تلفی اور سی پیک میں بلوچستان کو مکمل حق فوائد کے حوالے سے خضدار سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کریگی تاریخ کا اعلان بلوچ بیلٹ کے اضلاع سے مشاورت کیا جائیگا صوبہ بھر مین نئی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ نئی اضلاع کے قیادت کے انتخابات تک موجودہ اضلاع کے کا بینہ قائم رہیں گے ان بات کا اعلان جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقاد رلونی، جمعیت نظریاتی بلوچستان کے مجلس عاملہ کے امراء جنرل سیکرٹریز کے اجلاس بعد فیصلوں کے اعلان کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، مرکزی نائب امیر چہارم مولوی عبدالرؤف ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی، سیکرٹری مالیات مولانا عبدالستار، قاری مہر اللہ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی، مولوی محمد حیات، ھاجی حبیب اللہ، حیات اللہ کاکڑ، مفیع شفیع الدین، سالار عبدالولوی اور تمام اضلاع کے امراء، جنرل سیکرٹریز موجود تھے جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مرکزی نائب امیر کنو نیئر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے ساتھ سی پیک کے حوالے سے حق تلفی اور گوادر بلوچستان کے ملکیت ہونے کے باوجود بلوچستان کے حقوق غضب فنڈز دوسروں صوبوں میں استعمال کرنے بلوچستان مین گیس سپلائی کے باوجود بلوچستان میں شدید سردی کے باوجود محرومی سمیت بلوچستان کے دوسرے حقوق کے متعلق پہلے ژوب سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کیا اب خضدار سے کوئٹہ تک انشاء اللہ لانگ مارچ کیا جائیگا بلوچستان کے ح قوق کے حصول تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی صرف ایک قوم کسی مخصوص طبقے کی نہیں تمام مسلمانوں اور تمام اقوام کے نمائندہ جماعت ہے کسی قوم کے حقوق دوسرے کو دیں گے نہ کسی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ملک بھر میں نئی رکنیت سازی مہم کا فیصلہ کر لیا ہے اور ملک بھر میں جماعت کو فعال بنانے کی مرکزی جماعت کے ہدایت کے روشنی میں عنقریب تمام اضلاع کے کنو نیئروں کے اعلان کے ساتھ نئی رکنیت سازی کا مہم شروع کر یں گے مرکزی ہدایات کے مطابق جماعتی ڈسپلن کو مضبوط بنانے کیلئے مرکزی فیصلوں پر ہر سطح عمل درآمد کرایا جائیگا نظم وڈسپلن کے خلاف ورزی کو برداشت نہین کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے عوام کے مسائل صوبے کے حقوق کے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائے گی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے دورے کئے جائینگے پہلی قسط میں جعفرآباد، نصیر آباد، صحبت پور سبی کے دور کئے جائینگے خاران، نو شکی، چاغی کے دوسرے مرحلے ، تیسرے مرحلے میں پشتون بیلٹ کے دورے کئے جائینگے اجلاس میں بلوچستان میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے موثر اقدامات کرے اجلاس میں حکومت کے جانب سے علماء خطباء کو جمعہ عیدیں کے موقع پر سرکاری سطح تقاریر فراہمی کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ علماء خطباء آزاد ہیں اس پر کسی بھی پابندی کو قبول نہیں کرینگے اجلاس میں کوئٹہ شہر گرد نواح سمیت صوبہ بھر میں گیس کے بندش پریشر کے کمی کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والے گیس سے ملک کے دیگر صوبے استفادہ حاصل کر رہے ہیں لیکن بلوچستان اس سے محروم ہیں نوجوانوں کو روزگار میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائے صوبے میں قحط سالی ، خشک سالی پانی کی قلت مالی مویشی کی ہلاکتوں ، باغات ، فصلات کے تباہی پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے تمام متاثرہ اضلاع تمام متاثرین کے بلا امتیاز امداد کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاگیا ہے کہ تمام متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جائے اجلاس میں مولانا سمیع الحق، مولوی عبدالمنان شہید ، سید بلال شہید سمیت تمام شہداء اسلام اور جمعیت نظریاتی کے مختلف افراد کے رشتہ داروں کی وفات پر اجتماعی دعا کی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔