مستونگ اور بختیار آباد میں خاتون سمیت 2افراد قتل

  • December 22, 2018, 12:51 am
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مستونگ اور بختیار آباد میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل ژوب پولیس کو مطلوب تین اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں مستونگ کے قریب کلی میرہزار خان میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے محمداسحاق ولددل مرادبنگلزئی ساکن کوشلک عمر 23 سال جاں بحق۔لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری کاروائی کے بعدورثاہ کے حوالے کردیاگیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی ہے ۔دریں اثناء لیویز تھانہ بختیار آباد ڈومکی حدود میں مسماۃ (ث) بی بی دختر عبدالرسول کو قادر بخش نامی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب، لیوز انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے لاش ورثاء کے سپرد کردی دریں ثناء تحصیلدار عبدالاحد شیرانی کے سربراہی میں لیویز فورس کے عبدالرحمن مندوخیل اور دیگر لیویزپارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے لیویز کو مطلوب مفرور ملزمان عبداللہ۔محمدگل اور اختر کوژوب شہر سے گرفتار گرفتار کرلیا لیویز تھانہ میں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں ۔