دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کردیا، نواب ثناء زہری

  • December 24, 2018, 12:02 am
  • National News
  • 180 Views

خضدار(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزئی رہنماء پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے ملک میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ن لیگ کا طرہ امتیاز رہا۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اندھیروں اور بدامنی میں ڈوبے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ترقی کیطرف گامزن کر دیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیمات آج بھی گواہی دے رہے ہیں۔ ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔عوام کی خدمت کرنا ہمارا ویژن ہے۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ جھالاوان ہاؤس میں خضدار ، زہری ،کرخ ،نصیرآباد ،ژوب، کو ئٹہ ،چاغی اور مکران سے پارٹی ورکرز قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی مسلم لیگ ن کے سنگ ہے ۔(ن) کی حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے علاوہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ وہاں ہمارے ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ اور بہت سارے منصوبو ں پر کام جاری ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ اب ہماری بچیوں کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم دینے کے لیے یونیورسٹی کیمپس میسر ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھولی اور دھرنا خاں نے ملک کی معثیت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی نواز حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ سی پیک کا منصوبہ ہے اور سی پیک کے منصوبے کی وجہ سے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں وطن عزیز کے دشمنوں کو سی پیک کا منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اس لیے وہ اس منصوبے کو سبوتثار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے پانچ سال قبل جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ تمام وعدے پورے کیے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ برسر اقتدار آ کر پہلے سے زیادہ وطن عزیز کی عوام کی خدمت کرئے گی اگر سابق دور میں ہم لوگوں سے کوئی غلطیاں ہو گئی تھی اور اب اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب انشاء اللہ تعالی دل ہی میں رہ جائیں گے اور وہ اسی طرح روڈ پر زلیل و خوار ہوتے رئیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔