ضمنی انتخابات میں عوامی رائے پر شب خون مارنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ،متحدہ مجلس عمل

  • December 24, 2018, 12:03 am
  • National News
  • 69 Views

کوئٹہ(پ ر) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراوررکن صوبائی اسمبلی مولانانوراللہ،جنرل سیکرٹری مولاناعلی محمدابوتراب،مولاناعبدالحق ہاشمی،علامہ اکبرحسین زاہدی اورمولانامحمدعباس قادری نے کہاہے کہ 31دسمبرکوجمہوری اورغیرجمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہوگاجس میں عوامی قوت سے اپوزیشن جماعت کے متفقہ امیدوارمولاناولی محمدترابی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں جس طریقے سے عوامی رائے پرشب خون ماراگیااوردھاندلی کاریکارڈقائم کیاتمام جماعتوں نے اس کومستردکردیالیکن اس بارتمام عوامی جمہوری قوتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ حقیقی جمہوری جماعتوں کودیوارسے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورسرکارکی مداخلت کاراستہ روکیں گے انہوں نے کہاکہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں نے مصنوعی اورجعلی قیادت کی شکل میں ملک پرحکمرانی کی ہے عوام کوآزادی اظہارکاحق دیاجائے بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کے ووٹ سے منتخب عوامی نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی اورقومی تعصب کوہوادینے والے عناصرکی حوصلہ شکنی کریں اور31دسمبرکے ضمنی الیکشن کے دن اپوزیشن کے متفقہ امیدوارمولاناولی محمدترابی کے انتخابی نشان کتاب پرمہرلگاکرانہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔