ملک کی نصف آبادی کو یرغمال بنانے سے تبدیلی ممکن نہیں ، ایچ ڈی پی

  • December 24, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 161 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ صنفی برابری پر یقین رکھتے ہوئے خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوانے اور مردوں کے شانہ بشانہ سماجی ، سیاسی اور معاشی ترقی کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے، پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اگر معاشرے کی نصف سے زائد کی آبادی کو قید و بند کا شکار بنایا جائے تو کسی صورت معاشرے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آسکتی ، یہ ضروری ہے کی معاشرے کے تمام عضو ء کومتحرک کرکے انہیں انکی صلاحیتوں کے مطابق سماجی تبدیلی کیلئے کردار دیا جائیں اور ایک ایسی مثبت فضا کیلئے راستہ ہموار کی جائے جہاں مقابلے کے زریعے قابلیت اور صلاحیت کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی سیکریٹری جنرل احمد علی کہزاد، نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 قادر علی نائل‘ساحل ہزارہ‘ محترمہ عاطفہ اور انسیہ کشتمند نے ہزارہ ٹاؤن کی انتخابی دفتر میں خواتین کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل اقبال آباد‘ جنرل موسی روڈ‘حسین آباد‘منور کالونی‘ہزارہ ٹاؤن بلاک 2کارنر میٹنگوں کا انعقادہوا ۔جس سے پارٹی رہنماؤں عزیز اللہ ہزارہ‘محمد رضا ہزارہ‘ عبدالعلی‘محمد زمان دہقانذادہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ HDP بلاامتیاز رنگ و نسل مذہب و عقیدہ شہر کے تمام اقوام کی ترقی کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ تعصب و تنگ نظری کا ہر قسم کے ترقی کی دشمن ہیں اور غربت‘ بے روزگاری میں اضافہ کا باعث بن کر کاروبار اور وزگار کے راستے بند کر دیتی ہے اس وقت کئی سالوں کی بد انتظامیوں اور اقرابا پروری کے نتیجے میں کوئٹہ شہر کے نوجوانوں کی کثیر تعداد بے روزگاری کا شکارہے یہاں کے باصلاحیت اور قابل نوجوانوں کو تعلیم‘ صحت‘ کھیل اور روزگار کی فراہمی میں نظر انداز کر کے انہیں غربت کی زندگی گزارنے کی طرف دھکیلا گیا ہے۔ بد انتظامی اور طرز حکمرانی کے نتیجے میں صوبے کے کئی اداروں کی حالت انتہائی خراب اور نا قابل بیان ہیں جن کی بہتری کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی‘ یہ بات قابل تشویش ہے کہ صوبے کے کئی اہم محکموں جن میں تعلیم و صحت سمیت کئی دیگر اہم ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں ان کا کوئی سروس رول تک نہیں بتایا گیا ہے جو محکمے کسی قاعدے و قانون کے بغیر چلائے جائیں وہ کیا نتائج دے سکتے ہیں۔