نواز شریف کو سزا ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے ، نیشنل پارٹی

  • December 25, 2018, 12:30 am
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کے بیان میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی سات سال قید کی سزا کو جمہوریت دشمن ،ملک کو سیاسی معاشی اور اقتصادی حوالے سے غیر مستحکم کرنے کی مترادف قرار دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ احتساب کے نام پر جمہوری سیاسی قیادت کو نشانہ بنانا ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے شروع دن سے ہی ملک کے جمہوری سیاسی قیادت کو مختلف سازشوں کے تحت بدنام اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔جمہوریت دشمنی کی اسی روش نے ملک کو سیاسی معاشی اور اقتصادی پسماندگی کی طرف دھکیلا ہے۔بلکہ انتہاپسندی عدم برداشت اور غربت کو پروان چڑھایا ہے۔ملک کے زمہداروں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ اقوام اور ممالک نے جمہوریت کے راستے کا انتخاب کرکے ہی ترقی پائی ہے۔اور عالم انسانیت میں آج وہ اپنا بلند مقام رکھتے ہیں۔سابق وزیراعظم کی سزا ملک اور عوام کے لئے کسی بھی طرع نیک شگون نہیں۔