گوادر سی پیک کاکسی پیک میگا منصوبے میں نجی شعبے کی شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے

  • December 25, 2018, 12:31 am
  • National News
  • 78 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور اسد عمر نے کہاہے کہ گوادر سی پیک کامحور ہے سی پیک پیک جیسے میگا منصوبے میں نجی شعبے کی شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مثبت تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتاہے ،اسٹریٹجک ٹریڈ فریم ورک اور ملکی کرنسی میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں ،بلوچستان کے نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں ان کا حق روزگار دلا کر رہیں گے ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں صنعت وتجارت اور زراعت جیسے پیدواری شعبہ جات کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بلوچستان معدنیات کے حوالے سے خودکفیل صوبہ ہے ،سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعت وتجارت کو فروغ دیناشامل ہیں ،اسمگلنگ سے تجارت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بدقسمتی سے بھارت سے اس کا مثبت جواب نہیں ملا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے امپورٹ اور ایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو مختلف مسائل اور مشکلات کاسامناہے جن کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کو چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کی تجاویز پر عمل کرناہوگاانہوں نے کہاکہ صوبے میں صنعت وتجارت کے میدان میں وسیع ترمواقع موجود ہیں بلکہ چیمبرآف کامرس کی کاوشوں سے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی بہت بڑی تعداد ٹیکس دھارے میں شامل ہوئی ہیں ،انہوں نے صوبے کے صنعت وتجار ت سے وابستہ افراد کو ٹیکس ویلیوایشن میں 30فیصد تک ریلیف دینے کا مطالبہ کیااورکہاکہ لینڈ روٹ اور سی روٹ کاایک جیسا ٹیکس ویلیوایشن صحیح نہیں انہوں نے ٹیکس ویلیوایشن کے حوالے سے کسٹم کلکٹریٹ کوئٹہ کو اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہاکہ صوبے میں سی پیک کے پیش نظر خصوصی ایکسپورٹ اور اکنامک زونز پر فوری کام شروع کیاجاناچاہیے تاکہ یہاں صنعت وتجارت کوفروغ حاصل کو بلکہ بے روزگاری کابھی خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ایوان صنعت وتجارت کے پیٹرن انچیف حاجی غلام فاروق خلجی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ آج کے اجلاس کے دوران ایسے احکامات دئیے جائیں گے جن سے صوبے میں صنعت وتجارت کو فائدہ ہوگا ۔