پشین میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3بچے زخمی

  • December 25, 2018, 12:32 am
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پشین میں کھلونا نم بم پھٹنے سے 3بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشین میں بچوں کو ایک کھلونا نما بم ملا جس سے وہ کھیل رہے تھے کہ بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3بچے نصیر ،ولد اختر محمد، حزب اللہ ولد سعد اللہ خلجی اور اسد اللہ ولد محمد سلیم زخمی ہوگئے جنہیں فو ری طورپر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اورایف سی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کاروائی شروع کردی۔