منظور کاکڑ کو سینٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری ، بی اے پی میں انتشار

  • December 25, 2018, 12:33 am
  • National News
  • 232 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے انتخابات کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی نے منظور احمد کاکڑ کو ٹکٹ جاری کر دیاگیا ۔ترجمان بشری رند کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سینٹ میں خالی نشست پر انتخابات میں منظور احمد کاکڑ کو ٹکٹ جاری کر دیاہے ان کاکہناہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان سے سینیٹ کی ایک نشست پر ہونے والے انتخابات میں منظور احمد کاکڑکو ٹکٹ جاری کردیا یہ نشست مرحوم سینیٹرسردار اعظم خان موسی' خیل کے انتقال پر خالی ہوئی تھی ۔دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی میں سینٹ کیلئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کو ٹکٹ دینے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ٹکٹ دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا اور نہ ہی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے اس حوالے سے مشورہ کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جو کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر بھی ہیں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سینٹ کا ٹکٹ منظورکاکڑ کا دیدیا واضح رہے کہ پشتونخوامیپ کے سینٹر سردار اعظم موسی خٰیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے بی اے پی کے انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کو سینٹ کا ٹکٹ دیئے جانے پر پارٹی میں شدید اختلافات اور تحفظات ہیں کیونکہ اس حوالے سے نہ ہی کوئی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا اور نہ پارٹی کی سینئر قیادت سے کسی قسم کا مشورہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسطرح کے فیصلوں سے پارٹی کو مستقبل میں نقصان پہنچ سکتا ہے ہمیں منظور کاکڑ کو ٹکٹ دیئے جانے پر کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ صحیح نہیں اور جموریت کی روح کے منافی ہے اور جن سیاسی پارٹیوں میں اسطرح کا کلچر ہے وہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں خصوصاً مئی میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں اسطرح کے فیصلے کئے گئے تو پھر صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کا صفایا ہوجائے گا ۔