ڈاکٹر ابراہیم کے عدم بازیابی پر احتجاج کو مزید وسعت دینگے ، ایکشن کمیٹی

  • December 26, 2018, 12:22 am
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ (پ ر)ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے ڈاکٹرز کو صوبے میں ایک پرامن ماحول فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے حکومتی بے حسی اگر برقرار رہی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے اسے مزید سخت کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کے تیرہ دن گزر جانے کے باوجود حکومت اور حکومت کے طرف سے عوام اور ڈاکٹروں کے تحفظ پر مامور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اطمینان بخش پیش رفت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز کمیونٹی اور ان کے خاندانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے، تمام ڈاکٹرز احتجاجی کیمپ لگائے سراپا احتجاج ہیں ۔ جس سے صوبے کے مریض اور ان کے لواحقین بھی پریشانی کے حالم میں ہیں، اسکے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سوائے ایمرجنسی کے تمام او-پی-ڈیز مکمل طور پر بند ہیں اور اس کے ساتھ ہی پرائیوٹ ہسپتالوں کی او-پی-ڈیز بھی 3 سے 5 بجے تک روزانہ بند ہیں،ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا پرزور مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو جلد از جلد با حفاظت بازیاب کرایا جائیں، اور ڈاکٹروں کو ایک پرامن ماحول دیا جائیں تاکہ ڈاکٹرز بہتر طور پر صوبے کے مریضوں کا علاج کرسکیں -ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی مختلف تنظیموں جن میں وکلا ، ٹیچرز ایسوسی ایشن، انجمن تاجران ، ینگ نرسنگ فیڈریشن اور پرامیڈیکس کی جانب سے یکجہتی پر ان کے مشکور ہیں،ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے حکومتی بے حسی اگر برقرار رہی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے اسے مزید سخت کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔