میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری کیخلاف آئینی قانونی جنگ لڑینگے ، مسلم لیگ ن

  • December 26, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری کیخلاف آئینی قانونی جنگ لڑینگے ان کا کیس کمزور ہے ایک مہینے کے اندر عوام کے پاس ہونگے گرفتاری کیخلاف مرکزی قیادت نے جو فیصلہ کیا ہے بلوچستان کے عوام کے ان کا ساتھ دینگے پی بی26کے الیکشن پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر جمہوری اور حکومتی اتحاد کیخلاف ہے ہم ملکر 31دسمبر کو غیر جمہوری کو شکست دینگے مسلم لیگ کے زیر اہتمام انتخابات کے سلسلے میں27دسمبر کو بروری روڈ پر جلسہ عام ہوگا جس سے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین خطاب کرینگے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ ، ڈپٹی مےئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ،صوبائی ڈپٹی آرگنائزر سردار اللہ داد بڑیچ ،صوبائی رہنما ء میر گوہر ،کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن ملاخیل ،وکلا ونگ کے صدر طارق محمود بٹ ،ژوب ڈویژن کے صدر جمیل احمد موسیٰ خیل،نقیب اللہ ترین ،سکینہ مینگل اور دیگر کوئٹہ پریس کلب میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دونوں قائدین کے یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹاگیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ آج خوشی کا اور سات میں غم کا دن بھی ہے ایک طرف اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے ساتھ ساتھ کرسمس کا دن منارہے ہیں جبکہ دوسری جانب غم اس بات کا ہے کہ ہمارا قائد جیل میں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بڑی بدقسمتی ہے کہ آج تک لیڈر کو ہونے نہیں دیا جب لیڈر بن جاتے ہیں تو پھر اس کو جیل یا پھر پھانسی دی جاتی ہے دنیا نے اس وقت جو ترقی کی ہے وہ لیڈر کی قیادت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں اس طرح نہیں ہونے دیتی انہوں نے کہاکہ جس طرح مشہور ہے کہ جب تک مرض کا علاج معلوم نہیں کرتے اس وقت علاج ممکن نہیں ہوسکتا اسی طرح جب ہم لیڈر نہیں بنائینگے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے ۔