وزیراعلیٰ کرسی بچانے کیلئے اراکین اسمبلی کو سیاسی رشوت سے نوازرہے ہیں، میرصادق عمرانی

  • December 26, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 154 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی کرسی بچانے کیلئے قحط سالی کے نام پر اراکین اسمبلی کو سیاسی رشوت دینے کیلئے قومی خزانہ سے پچاس کروڑ روپے پی ڈی ایم اے کے ذریعے سے نواز رہے ہیں نصیرآبادڈویژن کے پانچ اضلاع کی علاقوں کی آبادی کیلئے پچاس بوری چینی ہزار خیموں کی پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہمی تعجب کے سوا کچھ نہیں ہے سیاسی مخالت کی وجہ سے نصیرآباد کی تحصیل باباکوٹ شدید قحط سالی کا شکار ہونے کے باوجود قحط زدہ تحصلوں میں شامل نہ کرنا سراسر نا انصافی ہے عالمی ادارے سروے کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت قحط سالی کے نام پر عوام کو بیووف بنانے کے بجائے مستقل بنیادوں پر قحط کے خاتمے کیلئے تحصیل چھتر میں شمسی ٹیوب ویل لگاکر عوام پینے کا پانی فراہم کریں نہ کہ اپنی کرسی کو محفوظ بنانے کیلئے وزیراعلی سیاسی رشوت کے طور پر پچاس کروڑ روپے من پسند اراکین اسمبلی میں تقیسم کریں اور کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کا دورہ نصیرآباد سیر وتفریح کے سوا کچھ بھی نہیں تھا دورہ کے دوران پیکج کا اعلان نہ کرنا علاقے کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کیسکو بلوچستان علاقے میں قحط سالی کے باوجود کسانوں زمینداروں کو سبسڈی کنکشن دینے کے بجائے کسانوں زمینداروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے علاقے میں مزید قحط پھیلانے کا سبق بن رہے ہیں صوبائی حکومت کسانوں زمینداروں کو سبسڈی پر زرعی کنکشن فراہم کریں ۔