تعلیم کو عام کرنے کے لئے حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے،مٹھا خان

  • December 26, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ (پ ر)مشیر وزیر اعلیٰ مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے۔تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم بھی ترقی نہیں کر سکتی ہے۔ تعلیم ہر قوم کا زیور ہے۔ لیکن بد قسمتی سے ہمارے تعلیمی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں جسکو دور کرنا بہت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اساتذہ احسن طریقے سے فرائض سر انجام نہیں دے رہے جس کی وجہ سے ہمارا تناسب خواندگی بڑھنے کے بجائے کم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے تعلیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ اسی طرح ضلع ژوب میں دیہی اور شہری علاقے ہیں جہاں اسکول کا نام و نشان تک نہیں ہے جو سابقہ نمائندگان کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے لہذا حکومت نے یہ عہد کیا ہے کہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے تاکہ ناخواندگی کو کم سے کم کیا جائے اور عوام کو معیاری تعلیم مہیاکی جائے ۔