گوادرمیں بی این پی کے زیراہتمام جلسہ آج ہوگا

  • December 26, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 18جنوری بروز جمعہ گوادر میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی کے مرکزی و ضلعی اکابرین خطاب کریں گے جبکہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس مورخہ19جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال ‘ تنظیمی امور زیر غور آئیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ مرکزی کمیٹی کے ممبران اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔