عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے موثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں، سردار یار محمدرند

  • December 26, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے موثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔عوام کے ساتھ اٹوٹ کا رشتہ ہے یہ رشتہ کوئی جدا نہیں کر سکتا ہے ۔تحصیل گنداواہ کے عوام بلدیاتی انتخابات کے لیئے بھر پور تیاری کریں ۔ ایم سی گنداواہ کا چئیرمین گنداواہ سے کریں گے ۔ ہمیں تحصیل گنداواہ کے عوام کا مفاد عزیز ہے ۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ہمارے ورکروں کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں ۔ اور ہر صورت میں اپنے ورکر کا دفاع کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گنداواہ شہر میں رند ہاوس گنداواہ میں رند پینل گنداواہ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماء میر فرحان سہراب خان مگسی ، سردار سید حاجی انور شاہ بخاری ، سید بچل شاہ حسینی ،سید حاجی ملوک شاہ بخاری ، سید حیدر نواز شاہ بخاری ،سید سخاوت شاہ بخاری ،سید فیض محمد شاہ حسینی ،سید وزیر حسین شاہ بخاری، سید الہی بخش شاہ بخاری ، وڈیرہ کرم الہی گھوٹیہ ، میر قربان مگسی ، تاجل آرائیں، سید سلطان شاہ بخاری،ٹکری دھنی بخش دھکڑسمیت علاقے کے سینکڑوں کی تعداد میں معتنبرین اور معزیزین اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سردار یار محمد رند نے گنداواہ میں کھلی کچہری سے عوام کے مسائل سنے اور انھیں حل کرانے کی مکمل طور پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے پی ٹی آئی کی حکومت کوشاں ہے۔اور ہمارے ورکروں اور عوام سے کی گئی ذیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔ اس موقع پر انھوں نے گنداواہ شہر کے لیئے پینے کے پانی کے دو ٹیوب ویلز اور شہر کی گلیوں کو پختہ کرنے کے لیے ٹف ٹائل اور بس اڈا و دیگر شہر اور تحصیل گنداواہ کے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کرانے کا اعلان کرت ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کیئے جارہے ہیں۔ہم اپنے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے ۔