پاکستان کی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری ہے ،علی مدد جتک

  • December 26, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو انکی 11 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آج بی بی کی روح سے سے تجدید عہد وفا کرتے ہیں 27 دسمبر شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے شہید بی بی کے قاتلوں نے درحقیقت پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے مظلوم عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد کی آمر سے لڑائی میں انہوں نے اپنا والد، بھائی حتیٰ کہ والدہ کو گنوایا شہید محترمہ نے جان کی قربانی دی لیکن پاکستانی عوام کی حقوق کے وصول کے لیے اپنی جدوجہد سے دستبردار نہ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری ہے ملک و قوم کے لئے بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کا ہر فرد معترف ہے بینظیر بھٹو شہید جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو انکے حقوق دلائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیئے دھڑکنے والا ہر دل آج انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔