سینٹ کی خالی نشست پر اے این پی کے امیدوار ڈاکٹر عنایت اللہ خان ہونگے

  • December 26, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر و چیئرمین پارلیمانی بورڈ اصغر خان اچکزئی کی صدارت میں پارٹی کے بزرگ رہنما ڈاکٹر عنایت اللہ کی رہائش گاہ پر منعقدہوا جس میں ڈاکٹرعنایت اللہ خان ، نواب ارباب عبدالظاہر کاسی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،نظام الدین کاکڑنے شرکت کی اجلاس میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات بارے تفصیل سے غور و خوض ہوا اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ پارٹی کی جانب سے پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عنایت اللہ خان امیدوار ہونگے اجلاس میں صوبے کی تمام جمہوری سیاسی پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈاکٹر عنایت اللہ خان کی قومی سیاسی و انسانی خدمات ،صوبے کے محکوم مظلوم عوام کے حقوق ،قید وبند کی صعوبتوں،جمہوریت کی بحالی کیلئے کی گئی کاوشوں کو مد نظر رکھ کر انکی حمایت کریں پارٹی قیادت جلد ہی صوبے کی تمام سیاسی جمہوری قوتوں سے باضابطہ طور پرڈاکٹر عنایت اللہ خان کی کامیابی کیلئے رابطے کریگی۔