کوئٹہ ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار، شرپسندوں کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکر زخمی

  • December 26, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 263 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ۔سی ٹی ڈی حکا م نے بتایا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے علاقے جتک اسٹاپ پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشرکہ کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد حسین ولی کوگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے تین کلو بارودی مواد ، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی مبینہ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔کوئٹہ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کلی بلوچ خان میں پولیو ورکر غزالہ اپنی بہن کے ساتھ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر تھی کہ اچانک موٹر سوار مسلح افراد نے اب پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ورکر غزالہ زخمی ہوئی اور اس کی بہن نے بھاگ کر جان بچائی۔ زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق گولی پولیو ورکر کے چہرے پرلگی جس اس کا ایک دانت ٹوٹ گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر لیے، جہاں سے 30 بور کے 6 خالی خول ملے ہیں۔جبکہ یونیسیف کے نمائندے محمد امین کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر بوستان کے علاقے کلی پوٹی ناصران سے اغواء کر لیا واقعہ کی تحقیقات کی جار ہی ہے ۔