خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرنیکا سلسلہ مکمل

  • December 28, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 199 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرنیکا سلسلہ مکمل 8امیدوار مید ان میں آگئے ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسروصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان کے مطابق سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کی وفات کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی وصول کر نے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے، سینیٹ کی نشست کیلئے 28 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 8 وصول ہوئے،کاغذات جمع کروانے والوں میں متحدہ مجلس عمل کے یحییٰ خان ناصر، بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، بلوچستان نیشنل پارٹی کیلئے غلام نبی مری، پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے محمد حنیف، متحدہ مجلس عمل کے عبدالواحد، عوامی نیشنل پارٹی کے عنایت اللہ خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے مجیب الرحمن' محمد حسنی اور نسیم الرحمان خان شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 29 سے 31 دسمبر تک جاری رہیگا