اختیارات اور فندزمیں اضافہ کرکے پرانا بلدیاتی نظام بحال رکھیں گے ، صالح بھوتانی

  • December 28, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے مشاورت مکمل ،پرانے نظام کو اختیارات اور فنڈز میں اضافہ کرکے اسی نظام جو جاری رکھیں گے ایکٹ نافذ کرنے کیلئے صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی سے منظوری لینگے یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو اور اس سلسلے میں بلوچستان میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ورکشاپ اور اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور سابقہ تجربہ کار سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی جس پر ہم لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بہتر بلدیاتی نظام لانے کیلئے مشاورت مکمل کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بلوچستان میں پرانے بلدیاتی نظام کو جاری رکھتے ہوئے فنڈز اور اختیارات میں اضافہ کرینگے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کوئٹہ آنے کیلئے مجبور نہ ہو جائیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ اختیارات بھی نہیں دینگے تاکہ وہ ناجائز فائدہ اٹھا کر ایک دوسرے کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر نہ اتر آئیں لیکن اتنا اختیارات اور فنڈز ضرور دینگے جس سے وہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی لا سکے۔