تبدیلی سرکار نے قوم کو آزمائش میں ڈال دیا ،مولاناغفور حیدری

  • December 28, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی سرکار ابتک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نوکریوں سے برخاست کرچکی ہے ، ملک میں ہیجان سی کیفیت ہے ،صنعتکار پریشان جبکہ میڈیا کے اداروں میں بھی ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے ، تبدیلی سرکار نے قوم کو مزید آزمائش میں ڈال دیا ہے ، ملک کی خارجہ پالیسی کو قومی خواہشات کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ہی ہیجانی کیفیت ہے ہر طبقہ پریشان ہے مہنگائی اور بجلی وگیس لوڈشی نے زمینداروں کا معاشی قتل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی سرکار نے نوکریاں تو نہیں دے سکی البتہ لوگوں سے روزگار چھینا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ہی کوئی نہیں ضروری ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کو قومی خواہشات کے مطابق تشکیل دینی چائیے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا ہے مگر حکومت بھی تو کام کریں آٹھارویں ترمیم اس ملک کے آئین کی اساس ہے۔