گوادر، ماہی گیران اتحاد کی احتجاجی ریلی ،ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے دھرنا

  • December 28, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ماہی گیران اتحاد کی احتجاجی ریلی ،ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے دھرنا،ایسٹ بے وے کی آڑمیں ماہی گیروں سے روزگار چھینا جارہاہے تفصیلات کے مطابق ایسٹ بے وے کی تعمیر اور ماہی گیروں کے مطالبات منظورنہ ہونے کے خلاف ماہی گیروں نے احتجاجی ریلی نکالی ہے اور ڈپٹی کمشنر گوادرکے آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا ہے احتجاجی ماہی گیروں سے نیشنل پارٹی گوادرکے صدر فیض نگوری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسٹ بے وے کی آڑ میں ماہی گیروں کو بے روزگار کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ سی پیک اربوں لوگوں کوروزگاردینے بجاے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے گوادرکے ماہی گیر یہاں کے بنیادی باشندے ہیں انہیں بے روزگار کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں بیٹھے نمائندے ماہی گیروں کے لیئے کوئی آوازنہیں اٹھارہے ہیں ۔