قلعہ عبداللہ ، قبائلی رہنماء حاجی وہاب دوساتھیوں سامیت اغواء

  • December 28, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 175 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنماء حماد عرف حاجی وہاب کو 2 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا خاندانی ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ بازار میں حماد عرف حاجی وہاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے اغوا کار حماد عرف حاجی وہاب اور دو ساتھیوں کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ دیگر پانچ افراد کو چھوڑ دیا تا ہم مقامی انتظامیہ اور پولیس کا واقعہ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی رپورٹ درج کرائی گئی۔