محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، حاجی محمد خان لہڑی

  • December 28, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ(خ ن )صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور محکمے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم مثبت سمت کی جانب گامزن ہے عوام کو محکمے کے حوالے سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کی ترقی خصوصاً تعلیم کے شعبے کی بہتری کے پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور عوام کو بہت جلد موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی مشیر خوراک میر سکندر علی عمرانی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی غیر حاضر اساتذہ کو سکولوں میں حاضر کیا جارہا ہے حکومت نے قلیل مدت میں سینکڑوں بند سکولوں کو دوبارہ فعال کیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کاروائی میں محکمے کی معاونت کریں۔