الیکشن ٹریبونل کااکبرآسکانی اور میرضیاء لانگو کے حلقوں میں ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا حکم

  • December 28, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 174 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) الیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ بلوچستان سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کی طرف سے صوبائی مشیر فیشرز اکبر آسکانی کے خلاف دائر دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا‘ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ بلوچستان سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کی طرف سے صوبائی مشیر فیشرز اکبر آسکانی کے خلاف دائر دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی کیس الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی جس پر جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ضلع کیچ 3 کے 10 پولنگ اسٹیشنز کی تمام کاسٹ شدہ ووٹوں کی فنگر پرنٹ بائیو میٹرک ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔دریں اثناء الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے حلقے میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دے دیا‘تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے میر ضیاء لانگو کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا الیکشن ٹربیونل کا پی بی 37 قلات میں کاسٹ ہونے والے تمام ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کروانے کا حکم دے دیا واضح رہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے خلاف میر سعید لانگو نے درخواست دائر کی تھی درخواست گزار کی جانب سے نصیب اللہ ترین جبکہ میر ضیاء لانگو کی جانب سے نادر چھلگری ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔