ضمنی انتخابات میں غیر ملکی باشندوں کی مداخلت قبول نہیں ،متحدہ اپوزیشن

  • December 28, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 363 Views

کوئٹہ(پ ر) اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں مولاناامیرزمان،عبدالواحدصدیقی،حافظ حمداللہ،یوسف خان کاکڑ،سحرگل خلجی،مولاناولی محمدترابی،موسی جان خلجی،خالدخان پیرعلیزئی،حاجی محمدخان کبزئی،کمانڈرفضل محمدنورزئی، عبدالقدیم بڑیچ،نعیم خان،نعمت اللہ نے پیپلزپارٹی کے زیراہتمام حاجی انارگل خلجی کی رہائش گاہ پرانتخابی جلسے،فیصل ٹاؤن میں جہانزیب ترین،بروری کلی محمدحسنی میں سردارظفرعلی محمدحسنی،حنظلہ یونٹ پولٹری فارم،شابویونٹ،نورزئی چوک میں مفتی عبدالرزاق،دلدارکاریزمیں حافظ محمدنور،فاروقی یونٹ، اسپینی روڈمحمدرسول،سلطان آبادممتازبخاری کی رہائش گاہ پرکارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 31دسمبرکوحقیقی عوامی جمہوری جماعتوں کے اتحادکی جیت یقینی ہے اس اتحادکوعوام میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے،عوام الیکشن کے دن اپنے گھروں سے نکل کراپوزیشن کے امیدوارمولاناولی محمدترابی کے انتخابی نشان کتاب پرمہرلگائیں انہوں نے کہاکہ عدالت نے مخالف پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کوغیرملکی قراردیاہے لیکن اس کے باوجودان کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں جوآئین اورقانون کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن اورعدالت اس کانوٹس لیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف اسلام آبادمیں منعقدہ اے پی سی میں فیصلہ کے مطابق پنجاب اورخیبرپشتونخوامیں تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طورایک امیدوارکی حمایت کی لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں ایک پشتون قوم پرست پارٹی نے مرکزی اتحادکے برعکس سرکاری پارٹی کاساتھ دیااوراب اپوزیشن اتحادپرالزامات بھی لگارہی ہے جواے پی سی اعلامیے کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ 31دسمبرکوحقیقی جمہوری جماعتوں اوردرباری جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوگاپی ٹی آئی اورسرکاری پارٹی کے امیدواروں کواسٹیبلشمنٹ کے ریمورٹ پرچلنے والی منصوعی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جنہیں عوام کی تائیدحاصل نہیں ہے عوام اپنی عوامی قوت کے ذریعے مصنوعی جماعتوں کوشکست فاش دیکرگزشتہ الیکش میں دھاندلی بدلہ لے لیں۔