موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے ،حسنین ہاشمی

  • December 31, 2018, 12:45 am
  • National News
  • 232 Views

کوئٹہ(پ ر)وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے جن کے حل کے لئے موثر پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں ترقی کی جانب پیشقدمی ہو چکی ہے آنے والے چند سالوں میں صوبہ ترقی کی ان منازل کو طے کرے گا جن کا ہم سب نے خواب دیکھا تھا وزیراعلی بلوچستان اور ان کی کابینہ مثبت سوچ اور فکر کے تحت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں بننے والی حکومت عوام کی امنگوں کے عین مطابق کام کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے حکومت کو صوبہ کے مسائل کا ادراک ہے اور ان مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال نے جس طرح سنجیدہ پالیسیوں کے تحت بہتری کے اقدامات اٹھائے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ وزیراعلی بلوچستان اور ان کی کابینہ نے ایک ایسی راہ اختیار کر لی ہے جس پر رہتے ہوئے بلوچستان کے ان دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا جو ماضی میں نظرانداز ہوتے رہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی طرز زندگی میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں تاہم اس کے لئے جو پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں ان پر مرحلہ وار اقدامات کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے اور جلد ہی عوام کو صوبہ میں ایک مثبت تبدیلی نظرآئے گی جس کے تحت ہم اپنے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے بلوچستان کو ترقی کی ان راہوں پر گامزن کریں گے جس کا ہم سب نے ملکر خواب دیکھا تھا ۔