49گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارش وبرفباری کا امکان

  • December 31, 2018, 12:45 am
  • National News
  • 486 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرداورخشک رہا،تاہم آئندہ 48گھنٹوں کے بعد کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بارش اور کہیں کہیں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی وادی کوئٹہ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت برقراررہی،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات میں منفی 1،خضدار میں3 ڈگری سینٹی گریڈ ،بارکھان میں 5جبکہ دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح گوادر میں 10ڈگری سینٹی گریڈ،جیونی میں 16اورسبی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بارش اور کہیں کہیں پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔