کوئٹہ میں بارش ،شہریوں کا ہوٹلوں میں دن بھر رش لگا رہا

  • January 21, 2019, 12:41 pm
  • Breaking News
  • 155 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وادی کوئٹہ میں برساتی موسم ،ہوٹلوں میں دن بھر رش لگا رہا،ہوٹلزمالکان کی چاندی ہوگئی ،خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اتوار کوہونے والی بارش کو کو شہریوں نے خوب انجوائے کرنے کیلئے ہوٹلوں کا رخ کیا سب سے زیادہ رش سوپ شاپس ،کافی کیفے،سموسے پکوڑوں کی دکانوں ،فاسٹ فوڈز،باربی کیو پوائنٹس اور چائے خانوں میں دیکھنے میں آیا اس موقع پر شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ طویل عرصہ بعد کوئٹہ میں بارش ہوئی ہے جسے ہم خوب انجوائے کررہے ہیں اور فیملیز کے ہمراہ ہوٹل آئے ہیں تاہم اکثرشہریوں کا کہنا تھا کہ رش دیکھ کر ہوٹلز مالکان نے بھی یکدم قیمتوں کو پر لگا دئے ہیں اورکھانے پینے کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا گیا ہے-