کوئٹہ، غیر قانونی کنکشنز کی بھرمار، آبنوشی کی فراہمی کا نظام متاثر

  • January 21, 2019, 12:43 pm
  • Breaking News
  • 290 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے باعث آب نوشی کی فراہمی کا نظام متاثر ہوگیا صارفین ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پرہیں تفصیلات کے مطابق شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے باعث آبنوشی کی فراہمی بُری طرح متاثر ہورہی ہے شہریوں نے بتایا کہ جابجا غیر قانونی کنکشن فراہم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی نہیں آتا ذرائع کے مطابق واسا ایکٹ کے تحت صرف مین لائن سے ہی پانی کے کنکشن فراہم کئے جاسکتے ہیں تاہم یہاں صورتحال مختلف ہے گلی محلوں سے گزرنے والی لائنوں سے کنکشن فراہم کئے جارہے ہیں جس سے پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے شہریوں نے واسا حکام سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور غیر قانونی کنکشنز منقطع کئے جائیں۔