نواحی علاقوں میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ،اسٹریٹ لائٹس غیرفعال

  • February 1, 2019, 8:28 pm
  • National News
  • 352 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقےتاجک آبادگلشن شہاب،کلی شابو،کلی اسماعیل اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں ہے اسٹریٹس لائٹس غیرفعال ہیں اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے جبکہ کچرہ دان نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹس لائٹس نے پوری کر رکھی ہے جسکی وجہ سے رات ہوتے ہی تاریکی چھا جاتی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سر گرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور مذکورہ علاقہ میں صفائی کی صورتحال بہتر اور اسٹریٹس لائٹس فعال کی جائیں۔