وفاق نے ایک بار پھر بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگادیا،عاصم گیلو

  • February 1, 2019, 8:29 pm
  • Political News
  • 616 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ اگر وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو دوبار ہ شامل نہیں کیا گیا تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگاکر وفاق نے ایک بار پھر بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت اور قبائلی رہنماء میر محمد انور شاہوانی کی قیادت میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میر محمد انور شاہوانی نے میر عاصم کرد گیلو گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقیاتی اسکیمات کو سبوتاژ کرنے کی جوکوششیں کررہی ہے ،وہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے 61منصوبے منظور شدہ تھے جن کی لاگت 25ارب روپے ہے مگر وفاق نے ان تمام منصوبوں کو نکال دیا کیونکہ یہ منصوبے سی ٹی ڈی ڈی اور ایکنک سے منظور شدہ تھے جس کی وجہ سے بلوچستان کا ترقیاتی عمل متاثر ہورہا ہے بلوچستان پہلے ہی پسماندگی اور غربت کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ 4سال سے التواء کا شکار ہے وزیر اعلیٰ میر جام کمال اور صوبائی حکومت کو بھی اس بارے آگاہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے ان منصوبوں کو