کراچی، بچوں اورخاتون کی موت کھٹمل مار دوا سے ہوئی

  • February 26, 2019, 12:57 pm
  • Breaking News
  • 1.47K Views

کراچی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں پانچ بچوں اور ایک خاتون کی موت کھٹمل مار دوا سے جان لیوا فاسفین گیس خارج ہونے کے باعث ہوئی۔

کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس قصر ناز میں زہر خوانی سےپانچ بچوں سمیت چھ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سربراہ بین لاقوامی ریسرچ مرکز کے مطابق یہ اموات زہریلی کھٹمل مار دوا ایلمونیم فاسفائیڈ سے ہوئی ہے اور متاثرہ کمرے میں ایلمونیم فاسفائیڈ استعمال کیا گیا تھا۔

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز نے ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی اور پولیس کے حوالے کردی۔


یاد رہےکہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے آنے والے خاندان سرکاری گیسٹ ہاؤس قصر ناز میں ٹھہرا ہوا تھا، انہوں نے صدر کراچی کے ایک ریسٹورنٹ سے کھانا منگوا کر کھایا تھا جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر ان پانچوں بچوں، ان کی والدہ اور پھوپھی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بعد ازاں بچوں اور ان کی پھپھی جاں بحق ہو گئے تھے۔