کوئٹہ میں شروع ہونے والی ‘ہاؤسنگ اسکیم’ جعلی نکلی، یہ پراجیکٹ دراصل کس کا تھا ؟ جان کرعمران خان بھی شرمندہ رہ جائیں گے

  • April 22, 2019, 9:57 am
  • Breaking News
  • 1.49K Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 8 سالہ پرانے منصوبے کے دوبارہ سنگ بنیا د ’’نیا پاکستان ہائوسنگ‘‘ کے نام سے رکھ دیا . رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزیر بیوٹمز یونیورسٹی میں ہونیوالی تقریب کے دورہ وزیر اعظم عمران خان

نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے جس نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا بنیاد رکھا در اصل یہ منصوبہ 8 سال قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شروع کیا تھا اس وقت کے ہائوسنگ وزیر ڈاکٹر رحمت اللہ کاکڑ کی تجویز پر یہ مصنوبہ وفاقی ملازمین کیلئے شروع کیا گیا تھا تاہم بعد میں ماہرین نے انکشاف کیا تھا کے منصوبہ کی زمین گھروں کی تعمیر کیلئے موضوع نہیں کیونکہ یہ زمین پہاڑ سے منسلک ہے اور مسلسل دھنس رہی ہے لہذا اس زمین پر گھر کھڑے نہیں راہ پائینگے اس اعتراض کیوجہ سے اسکیم تعطل کا شکار تھی تاہم اب ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ کے نام سے دوبارہ سنگ بنیا د رکھ دیا ہے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام کی تختی ہٹا کر عمران خان کے نام کی تختی لگائی گئی، یاد رہے کہ آج وزیراعظم نے کوئتہ میں ہاؤسنگ سوسائیٹی کا افتتاح کر دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف پیسے والے گھر بناسکتے ہیں، کرپشن کی وجہ سے تنخواہ دارطبقے کے لیے گھرہی نہیں بن سکتا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ وزیراعظم پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا مشکل ہوگیا، ایک عام آدمی کی سب سے زیادہ ضرورت اس کے گھر کی چھت ہوتی ہے، اسی بات کے پیش نظر 50 لاکھ گھروں کا پروگرام بنایا۔