ایس ایس ٹیز کی اسامیوں کااعلان خوش آئند ہے‘ بی ایڈ ڈگری ہولڈرز

  • April 22, 2019, 4:03 pm
  • Education News
  • 345 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل بلوچستان بی ایڈ ڈگری ہولڈرز کےسنگت شیر زمان اور جہانگیر کاکڑ نے کہا ہے کہ ایس ایس ٹی کی مشتہر آسامیوں میں بی ایڈ کی شرط ختم کرنے کی مبینہ کوششوں کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی رہنمائوںنے کہاکہ ایس ایس ٹی کی 21سواسامیوں کااعلان خوش آئند ہے اس سے سکولز میں تعلیمی نظام بہتر ہوگا تاہم چند لوگ بی ایڈ کی شرط ختم کرانے کی کوششیں کررہے ہیں جو قوانین کیخلاف اور بی ایڈ ہولڈرز کی حق تلفی ہوگی تمام ٹیکنیکل اسامیوں پر متعلقہ ڈگری ہولڈر کا تقرر ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹی کی ٹیکنیکل پوسٹوںپرعام افراد کو تعینات کرنا کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن ،صوبائی سیکرٹری تعلیم ودیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ایس ایس ٹیز کی اسامیوںسے متعلق پالیسی واضح کی جائے۔