سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی

  • May 20, 2019, 3:36 pm
  • Breaking News
  • 347 Views

بدین میں سوشل میڈیا پر پہلے دوستی اور بعد میں تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

تھانا ٹنڈو غلام علی پولیس کے مطابق بارہویں جماعت کی طالبہ نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی۔

ورثاء نے اپنے بیان میں بتایا کہ حیدرآباد کے علاقے کا رہائشی نوجوان اور اسکے دو ساتھی بیٹی کو ایڈٹ شدہ تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہے تھے اور 50 ہزار روپے بھی وصول کرچکے تھے، اس بات کا انکشاف انہیں بیٹی کے لکھے گئے خط سے ہوا۔

ورثاء کے مطابق ملزمان نے ایڈٹ شدہ تصاویر لڑکی کے منگیتر کو بھی بھیجی تھی، جس سے منگنی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں سے فرار ہیں، جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔