عید الفطر 5 جون کو ہوگی

  • May 21, 2019, 1:50 pm
  • Breaking News
  • 283 Views

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے قمری کیلنڈر بنا لیا ہےجس کے مطابق پاکستان میں عید 5 جون کو ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے، اس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے گزشتہ روز قمری سال کا کیلنڈر مکمل کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار چاند کے معاملے پر تقسیم نظر آتے ہیں جس سے منفی تاثر ملتا ہےاور قوم کا حوصلہ بھی پست ہوتا ہے اس لیے قمری کیلنڈر بنانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائے گا۔