اسٹیٹ بینک کی ایکس چینج کمپنیاں ختم کرنےکی تردید

  • May 21, 2019, 1:56 pm
  • Business News
  • 352 Views

اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پرایکس چینج کمپنیاں ختم کرنے اور ڈالرصرف بینکوں سے ملنے کی افواہوں کی تردیدکردی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایکس چینج کمپنیاں ختم کرنےاور ڈالرصرف بینکوں سے ملنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ڈالر بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں دونوں میں دستیاب ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے کے ساتھ153 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکس چینج کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ملیں گے۔