کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، متعدد زخمی

  • May 24, 2019, 2:06 pm
  • Breaking News
  • 824 Views

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

دھماکے کے بعد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے دھماکے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔