اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا

  • May 24, 2019, 3:12 pm
  • Business News
  • 319 Views

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔