فوجی چیک پوسٹ پرحملہ،محسن داوڑقبائلی علاقےسےگرفتار،جسمانی ریمانڈپرCTDکےحوالے

  • June 1, 2019, 12:32 am
  • National News
  • 382 Views

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو 8روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 26مئی کو خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے حراست میں لیا گیا ہے۔خاڑ چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد رکن اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302،324 سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئیں۔ محسن داوڑ پر فوج کے خلاف عوام کو اکسانے ،انٹرنیشنل میڈیا فوج اور پاکستان کے خلاف مہم چلانے کے الزامات بھی ہیں۔