آسٹریلوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات پھر سر اٹھانے لگے

  • June 10, 2019, 12:18 pm
  • Sports News
  • 570 Views

بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا کے بار بار جیب میں ہاتھ ڈالنے کی تصویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

آسٹریلوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں، گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا کے بار بار جیب میں ہاتھ ڈالنے کی تصویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پر ایڈم زمپا کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بار بار جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں، کینگرو بولر کی جانب سے کی گئی اس حرکت نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں جب کہ دوسری جانب کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میں کچھ نہیں جانتا، نہ میں نے سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھی ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ میں سزا بھگت چکے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2018 میں دونوں کرکٹرز کو کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کی سزا دی تھی۔ اس جرم میں شریک وارنر اور اسمتھ کے تیسرے ساتھی کیمرون بین کرافٹ بھی نو ماہ کی پابندی کی سزا بھگت چکے ہیں۔