فیصل آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی، دولہا گرفتار

  • June 11, 2019, 10:14 am
  • Breaking News
  • 2.15K Views

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 2 روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے مبینہ زیادتیش کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے کوہالہ میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کی 2 روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے زیادتی کی شکار لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر گھریلو جھگڑے کے دوران سرگودھا میں 4 بچوں کی ماں نے فائرنگ کر کے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئی، مذکورہ جوڑے میں آئے دن جھگڑا رہتا تھا۔