پاکستان میں قادیانی نوازحکمرانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،جمعیت

  • July 23, 2019, 12:27 pm
  • National News
  • 990 Views

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمنٰ رفیق ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، حاجی قاسم خلجی، حافظ سراج الدین حافظ ،محمد ابراہیم حافظ محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ لادین اور پاکستان دشمن قوتوں کو جمعیت کی اسلامی سیاست ہضم نہیں ہو رہی ، جمعیت ملک میں سب سے بڑی سیاسی ومذہبی قوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں جمعیت اغبرگ نوحصار خیزی بلیلی سمنگلی مریانی آباد یونٹوں اجتماعات خیزی چوک پر پرچم کشائی کے موقع پر جلسہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان باطل قوتوں کا مہرہ ہیں، اس لیے ان کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جے یوآئی کا وژن ہی ہر قسم کے ابہام سے پاک ہے اور جمعیت نے روز اول سے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی تھی کہ حکومت سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہ رکھیں اور کھل کر اس حکومت کے خاتمے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں لیکن تمام جماعتوں نے مصلحت پسندی کا مظاہرہ کیا جبکہ اب وہ سب جمعیت کی اصولی موقف کے ساتھ متفق ہورہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن 25 جولائی کے یوم سیاہ اور 28 جولائی کے ملین مارچ کیلئے بھرپور تیاری کرلیں ، ان احتجاجی پروگراموں کے ذریعے ثابت ہوجاے گا کہ موجودہ حکومت کو عوام نے مسترد کردیاہے اور اب وہ مصنوعی سہاروں پر کھڑی ہے۔ درایں